۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

حوزہ/ ترقی و پیش رفت کا پہلا عامل علم ہے۔قوموں کی ترقی کے پانچ عوامل ہیں۔پہلا عامل علم ہے دوسرے ایمان و تقویٰ تیسرے اتحاد و یکجہتی چوتھے قیادت و رہبری پانچویں ولایت فقیہ جو قیادت رہبری سے ہی مربوط ہے۔دینی رہبری و سماجی رہبری شان ہے ائمہ معصومین ؑکی ۔لیکن جو امامِ معصوم کی جانب سے حق نیابت رکھتے ہیں ان کی بھی اطاعت لازم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڑا گاؤں گھوسی،ضلع مئو (اتر پردیش)ہندوستان/ قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی ہے۔ترقی و پیش رفت کا پہلا عامل علم ہے۔قوموں کی ترقی کے پانچ عوامل ہیں۔پہلا عامل علم ہے دوسرے ایمان و تقویٰ تیسرے اتحاد و یکجہتی چوتھے قیادت و رہبری پانچویں ولایت فقیہ جو قیادت رہبری سے ہی مربوط ہے۔دینی رہبری و سماجی رہبری شان ہے ائمہ معصومین ؑکی ۔لیکن جو امامِ معصوم کی جانب سے حق نیابت رکھتے ہیں ان کی بھی اطاعت لازم ہے۔حضر ت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف فرماتے ہیں : غیبت کبریٰ کے زمانہ میں ہماری حدیثوں کو بیان کرنے والےراویوں کی طرف رجوع کرو کیونکہ وہ ہماری طرف سے تم پر حجت ہیں جس طرح ہم اللہ کی طرف سے حجت ہیں ۔

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نمائندۂ رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ ای حفظہ اللہ برائے ہند بتاریخ ۱۷؍نومبر بروز چہارشنبہ بوقت ۱۱؍بجے دن بڑا گاؤں گھوسی ضلع مئو (اتر پردیش) ہندوستان میں مدرسہ حسینیہ کی تعمیر نو کی رسم سنگ بنیاد کے پر مسرت موقع پر ’’عظمت پیغمبر اکرم اور دور حاضر میں ولایت فقیہ کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے موضوع پر اساتیذ و طلاب مدرسہ حسینیہ کی جانب سے منعقد ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس میں اپنے شاندار ایمان افروز صدارتی خطبہ کے دوران کیا۔مولانا ابن حسن املوی واعظ نے کہا اس مبارک موقع پر ایسا محسوس ہورہا ہےکہ ایک چھو ٹا گاؤں واقعی بڑا گاؤں ہے۔ امید ہے کہ اب ان شاءاللہ یہاں گلشن تعلیم میں تازہ بہار آئے گی اور علم و ادب کے نئے نئے گل و غنچے کھلیں گے۔

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا سید تقی نقوی ایرانی کلچر ہاؤس نئی دہلی،مولانا ناظم علی واعظ مدیر جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو،مولانا شمشیر علی مختاری مدیر و پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو،مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ،مولانا ابن حسن واعظ مدیر حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپو،مولانا سید تہذیب الحسن امام جمعہ رانچی ، مولانا سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا سید انوار حسین رضوی چیر مین الحیات ٹرسٹ اعظم گڑھ،مولانا سید محمد مہدی زعیم جامعہ امام مہدی ؑ اعظم گڑھ اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

خوشنما و دیدہ زیب شامیانوں سے تیار کیا گیا وسیع و عریض عارضی کانفرنس ہال(پنڈال) علماء و طلبہ و مومنین کی بھاری تعداد میں شرکت سے چھلک رہا تھا۔پورے قصبے بڑاگاؤں گھوسی میں رنگ برنگی خوشنما جھنڈیاں،بڑے بڑے رنگین جا ذب نظر پوسٹرس،لمبی لمبی دیدہ زیب ہورڈنگس،مناسب اور سلیقے سے کی گئی آرائش و سجاوٹ،ہر طرف کانفرنس کی گونج سنائی دے رہی تھی۔پورا ماحول پر رونق اور علمی و روحانی خوشبوؤں سے معطر تھا۔ہر خاص و عام کی زبان پر علم و علماء و مدرسہ کا تذکرہ دلچسپی کا باعث موضوع گفتگو بنا ہوا تھا۔

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

پروگرام کا آغاز مولانا علی امام نجفی نے تلات قرآن مجید سے کیا اس کے بعد مدرسہ حسینیہ کی طالبات نے نشید پیش کی اورپھر طلبہ و طالبات نے الگ الگ گروپوں کی شکل میں مل کر مختلف موضوعات کے تحت اردو،فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں میں شاندار مکالمے اور تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔اور مولانا شجاعت پرنسپل مدرسہ حسینیہ ،مولانا مظاہر حسین، مولانا صفدر حسین ،مولانا صفی حیدر ،مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ،مولانا ناظم علی اور دیگر مقررین نے کانفرنس کو خطاب کیا۔

قوموں کی تعمیر و ترقی کے لئے علم و آگہی اور اتحاد و یکجہتی ضروی، حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

کامیابی و کامرانی کے ساتھ کانفرنس قبل مغرب ا ختتام پذیر ہوئی اس کے بعد مدرسہ حسینیہ کی تعمیر نو کے لئے رسم سنگ بنیاد بدست حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور انجام پائی ۔

واضح رہے کہ بحمد للہ عصر غیبت کبریٰ میں بتائید حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف مدرسہ حسینیہ اپنے تابناک مستقبل کی راہ پر گامزن ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف کار ہے۔مدرسہ کی پرانی مخدوش عمارت کی تعمیر نو کے سلسلہ میں رسم سنگ بنیاد کا انعقاد نہایت ضروری و مستحسن اقدام ہے۔

اس موقع پرایک سو سے زائد پوروانچل کے محترم و معزز علماء و افاضل سمیت کثیر تعداد میں مقامی و غیر مقامی طلبہ اورمومنین و مسلمین پروگرام میں شریک ہوئے۔
نظامت کے فرائض مولانا قمر عباس و مولانا علی اصغر،ڈاکٹر اصغر امام اور مولانا تہذیب الحسن نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔پروگرام کے کنوینر مولانا محمد حسن زینبی،مولانا محمد انجم غدیری،مولانا محمد جاوید حسینی نے تمام علماء و طلباء و شرکاء حضرات کا پر خلوص کا شکریہ ادا کیا ۔

مکمل معلومات کے لئے درج ذیل یو ٹیوپ کی لنک پر کلک کریں۔ https://youtu.be/fNPLd7XtEQA

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .